بھارتی فوج کی ایل او سی کے مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ سے 4افراد شہید 10زخمی

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی 6بھارتی فوجی ہلاک ، بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، بے گناہ شہریوں کی شہادت پرشدیداحتجاج ریکارڈ کرایا گیا

منگل 22 نومبر 2016 10:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء) بھارتی فوج کی ایل او سی کے مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ سے 4افراد شہید 10زخمی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی 6بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے، بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا، آئی ایس پی آڑ کے مطابق پیر کے روز بھارتی فوج نے جندروٹ، کیرالہ اور بروہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا بھارتی فائرنگ سے جندروٹ سیکٹر کے گاؤں کا رہائشی الطاف ولد لعل کیرالہ سیکٹر میں نازیہ کوثر زوجہ رشید اور بروہ سیکٹر میں عتیق اور قصور شہید ہوئے جبکہ10افراد زخمی ہوئے ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کی جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق6بھارتی فوجی مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھرلائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کے بعدبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کودفترخارجہ طلب کرکے بے گناہ شہریوں کی شہادت پرشدیداحتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل اوسی پرفائرنگ کے بعدبھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کیاگیااوربلااشتعال فائرنگ سے چارافرادکی شہادت پرشدیداحتجاج کیاگیا۔دفترخارجہ کاکہناہے کہ بھارت کالائن آف کنٹرول پرشہری آبادی کوجان بوجھ کرنشانہ بناناقابل مذمت ہے ،بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے اورشہریوں کونشانہ بنانے سے بازرہے