فلپائنی صدر کی اپنے ’ہیرو‘ پوٹن سے لیما میں ملاقات

ماضی میں امریکا نے فلپائن کو مجبور کر کے ویتنام اور عراق کی جنگوں میں شامل کیا تھا،ڈیوٹرٹے

پیر 21 نومبر 2016 09:38

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21نومبر۔2016ء)لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایشیا پیسیفک اکنامک فورم سمٹ کے موقع پر فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ ڈوٹیرٹے نے اپنی کئی تقاریر میں روسی صدر کو اپنا ہیرو قرار دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ملاقات پینتالیس منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد ڈوٹیرٹے نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکا نے فلپائن کو مجبور کر کے ویتنام اور عراق کی جنگوں میں شامل کیا تھا۔ ڈوٹیرٹے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکا سے دوری اختیار کرنے کی کوشش میں ہیں۔ وہ آزاد خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے روس اور چین کی جانب جھکاوٴ چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :