سعودی عرب، مزدلفہ میں فوت ہونیوالے ایشیائی حاجی کی لاش برآمد

پیر 21 نومبر 2016 09:37

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21نومبر۔2016ء)مکہ مکرمہ میں پولیس نے کہا ہے کہ گذشتہ برس حج پر آئے ایک غیرملکی عمر رسیدہ حاجی کی لاش مزدلفہ سے ملی ہے۔ پولیس کی شناخت کے ساتھ وفات کے اسباب کی تحقیقات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ جمعرات کو ایک مقامی شہری نے مزدلفہ سے گذرتے ہوئے پتھروں کے درمیان احرام باندھے ایک معمر شخص کی میت دیکھی اور پولیس کو اس کے بارے میں مطلع کیا۔ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے لی۔ بہ ظاہر فوت ہونے والا شخص ایشیائی معلوم ہوتا ہے۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے متوفیٰ کا تعلق بھارت سے ہے تاہم اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :