سعودی سفارت خانے پر حملے کے ملزمان کا نمائشی ٹرائل کیا گیا،ملزمان کے وکلاء کا انکشاف

پیر 21 نومبر 2016 09:35

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21نومبر۔2016ء)رواں سال کے اوائل میں ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر چڑھائی کرنے اور سفارت خانے کی عمارت کو آگ لگانے میں ملوث تخریب کار عناصر کے وکلاء نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی عدالتوں سے ملزمان کے خلاف حقیقی بنیادوں پر مقدمہ لڑا ہی نہیں کیا گیا۔ عدالتوں کی طرف سے ملزمان کا محض نمائشی ٹرائل کیا گیا تاکہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا سکے۔

غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق مقدمہ میں ملزمان کی طرف سے پیش ہونے والے بعض وکلاء نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی انقلاب عدالت نے ٹھوس شواہد نہ ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے مقدمات پراسیکیوٹر کو واپس لوٹا دیے تھے جس کے بعد تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وکلاء کا کہنا ہے کہ بہ ظاہر نمائش کے لیے کئی ماہ تک ایرانی عدالت میں سعودی عرب کے سفارت خانے پرحملوں میں ملوث افراد کے ٹرائل کا سرکس لگایا گیا۔

ملزمان کو عدالت میں بھی پیش کیا جاتا رہا مگر ججوں کے طرز عمل سے صاف لگ رہا تھا کہ وہ اس کیس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔خیال رہے کہ ایران کی ایک عدالت نے 2 نومبر کو جاری کرد فیصلے میں سعودی عرب کے سفارت خانے پرحملے اور عمارت کو آگ لگانے میں ملوث تمام 45ملزمان کو باعزت بری کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :