شام،حلب میں ہسپتالوں پر بمباری سے طبی سہولیات ختم ہوگئیں،عالمی ادارہ صحت

پیر 21 نومبر 2016 09:35

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21نومبر۔2016ء)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز کی جانب سے حلب میں اب تک ہونے والی شدید بمباری کے نتیجے میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں طبی سہولیات ختم ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ فضائی حملوں اور توپ خانونں کی گولہ باری میں اب تک 61 افراد ہلاک ہوئے ہین۔معروف غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگینائزیشن کا کہنا ہے کہ بعض ہسپتالوں میں سہولیات تو ہیں لیکن لوگ وہاں جانے سے خوفزدہ ہیں۔وہائٹ ہاوٴس سے جاری ہونے والے بیان میں ہسپتالوں پر ہونے والے حملے کو ’وحشیانہ‘ قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :