ڈیرہ ، خاوند نے تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو زبح کردیا،آلہ قتل برآمد

اتوار 20 نومبر 2016 08:11

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء )گاوٴں ابا شہید میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر خاوند نے تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو زبح کردیا،آلہ قتل برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاوٴن کی حدود میں واقع گاوٴں ابا شہید میں سلیم نامی شخص نے اپنے گھر میں اپنی بیوی نائیلہ بی بی اور دو سالہ بیٹی آصفہ کو تیز دھار آلہ سے زبح کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،واقع کی اطلاع پر ٹاوٴن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آلہ قتل برآمد کرلیا پولیس نے اس واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم وجہ تنازعہ معلوم نہیں ہوسکا۔