ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کارحجان

فی تولہ سونے کی قیمت50ہزار800 سے کم ہوکر50ہزار600روپے پرآگئی

اتوار 20 نومبر 2016 08:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کے روزسونے کی قیمت میں کمی کارحجان دیکھاگیاجبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا17ڈالرسستا ہو گیا جس کی وجہ سے اسی مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی دیکھنے میںآ ئی۔ہفتہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1208ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار800روپے سے کم ہوکر50ہزار600روپے پرآگئی اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار371روپے ہوگئی جبکہ10روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پرجاپہنچی ۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دس گرام سونا171روپے سستاہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندکی قیمت20روپے کی کمی واقع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :