سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت3.6ریکارڈ کی گئی

اتوار 20 نومبر 2016 08:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء)سوات اور گردونواح میں 3.6شدت کے زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ہفتہ کی شب سوات،دیر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت3.6ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی30کلومیٹر زیرزمین تھی اور اس کا مرکز پاکستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا

متعلقہ عنوان :