فرانسیسی ڈیزائنر نے ٹرمپ کی اہلیہ کے ملبوسات تیار کرنے سے انکار کردیا

ٹرمپ سے متعلق سیاسی بیانات کے بعد وہ اس کیلئے کام نہیں کر سکتی،عوامی رجحانات سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ، صوفی تھیلیٹ

اتوار 20 نومبر 2016 08:19

نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء )ڈریس ڈیزائنر نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کے ملبوسات تیار کرنے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون فرانسیسی ڈیزائنرصوفی تھیلیٹ نے ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ملبوسات تیار کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے متعلق سیاسی بیانات کے بعد وہ اس کیلئے کام نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

صوفی تھیلیٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے متعلق عوامی رجحانات سامنے آنے کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ، وہ امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کیلئے کوئی لباس ڈیزائن نہیں کریں گی اور چاہتی ہوں کہ ٹرمپ کی اہلیہ کیلئے کوئی ڈیزائنر بھی کام نہ کرے۔یاد رہے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی شہریوں نے بھی انہیں اپنا صدر ماننے سے انکار کردیا ہے تاہم اب فرانسیسی ڈیزائنر کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے جو ٹرمپ کے خلاف امریکا سے باہر بھی عوامی نفرت کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :