اوباما بطور صدر اپنے آخری غیرملکی دورے پر پیرو پہنچ گئے

اتوار 20 نومبر 2016 08:13

پیرو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء )امریکی صدر باراک اوباما اپنے دورِ صدارت کے آخری دورے پر لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما پہنچ گئے ہیں۔ وہ لیما میں ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ لیما پہنچنے سے قبل اوباما نے یونان اور جرمنی کا دورہ مکمل کیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتے کے روز میزبان ملک پیرو کے صدر پیدرو پبلو کْوچنسکی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اسی روز وہ لیما کے ٹاوٴن ہال میں پیرو کی نوجوان نسل کے نمائندوں سے کھلے ماحول میں بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے بھی الوداعی ملاقات کریں گے۔ آج اتوار کے روز سمٹ کے اجلاس میں شریک ہونے کے علاوہ وہ آسٹریلوی وزیراعظم میلک ٹرن بْل سے ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :