ملائیشیائی عوام کا وزیراعظم کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ، پندرہ گرفتار

اتوار 20 نومبر 2016 08:13

کوالالمپور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء )ملائیشیا میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ یہ مظاہرین زرد رنگ والی قمیضیں یا ٹی شرٹس پہنے ہوئے تھے۔ مظاہرے کے شرکاء مالیاتی اسکینڈل کے تناظر میں نجیب رزاق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کی اشتعال انگیزی کے تناظر میں پولیس نے کم از کم پندرہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اِس مظاہرے کے شرکاء ’جمہوریت بچاوٴ‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس بڑے احتجاج کا انتظام ایک غیر سرکاری تنظیم بیرسیح نے کیا تھا۔ ملائیشیائی وزیراعظم مظاہرے کے وقت اپنے ملک میں نہیں تھے۔ وہ لاطینی امریکی ملک پیرو میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے اجلاس میں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :