نیازی صاحب اور میرا ٹریک مختلف تھا،کیسے کہہ سکتی ہوں عمران کی تیسری شادی کامیاب ہوگی یا نہیں،ریحام خان

خیبر پختونخوا میں عوام کو قانون شکنی سیکھائی جارہی ہے ،عوام کو سوچنا چاہیے سیاسی لوگ انہیں بار بار اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں صوبے میں صحت اور تعلیمی اداروں کا برا حال ہے ،حکومت کو دھرنوں کو چھوڑ کر ان پر توجہ دینی چاہیے ،سابقہ اہلیہ عمران خان

اتوار 20 نومبر 2016 08:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء) ریحام خان نے کہا ہے کہ نیازی صاحب کا ٹریک مختلف تھا میں اپنے ٹریک بدلنے کی قربانی دینے سے قاصر تھی کیسے کہہ سکتی ہوں عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہو گی کہ نہیں ۔ ہفتہ کے روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرحوم راہنما حاجی عدیل کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے سوال کی سابقہ اہلیہ سے سوال کیاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ میرا اور ریحام خان کا ٹریک نہیں ملتا تھا اس پر آپ کیا کہیں گی ۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے کہاکہ نیازی صاحب کا ٹریک بلکل مختلف ہے میں اپنا ٹریک بدلنے سے قاصر تھی جس ٹریک پر ہوں اس کی قربانی نہیں دے سکتی تھی لہذا میں کیسے بتا سکتی ہوں کہ عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہو گی یا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج کی سیاست میں نظریہ کی اشد ضرورت ہے مگر خیبرپختونخوا کی عوام کو قانون شکنی سیکھائی جا رہی ہے ۔ کے پی کے کی عوام کو سوچنا چاہئے کہ سیاسی لوگ ان کو بار بار اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے رہتے ہیں ۔ کے پی کے کی عوام کو سیاسی لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہئے انہوں نے خیبرپختونخوا میں بنیادی مراکز صحت اور تعلیمی اداروں کا برا حال ہے حکومت کو احتجاجی تحریکوں کو چھوڑ کر ان پر توجہ دینی چاہئے ۔