الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کے لئے بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ کی مشینوں کے استعمال کو ناممکن قرار دینے کافیصلہ

اتوار 20 نومبر 2016 08:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے لئے بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ کی مشینوں کے استعمال کو ناممکن قرار دینے کافیصلہ کیا ہے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ سے چار سو مشینوں کی خریداری کا معاملہ التواء کا شکار بنا کر ان مشینوں کے استعمال کے لئے بنائے گئے منصوبے کو ناممکن بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے حتمی مسودہ قانون میں پاکستان میں ان مشینوں کے استعمال کے لئے تجرباتی عمل کو 2023کے انتخابات کے لئے شروع کرنے کی الیکشن کمیشن کی طرف سے سفارشات کی جائیگی لہذا 2018کے انتخابات کی تیاریوں کے لئے کم وقت رہ جانے کی وجہ سے اس مرحلے پر ان مشینوں کی خریداری اورا ن کے پائلٹ پراجیکٹ 2018کے عام انتخابات سے پہلے ضمنی انتخابات میں شروع کرنے کی انتخابی اصلات کمیٹی کے سفارشات کو روک دینے کاکہا جائے گا ۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے گزشتہ آٹھ ماہ سے بائیو میٹرک اور الیٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے لئے معاملے کو التواء میں رکھنے کی پالیسی کو بڑی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ عام انتخابات کی تیاری کا وقت کم رہنے کے باعث الیکشن کمیشن کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔