جہانگیر بدر ایک اچھے سیاستدان کے ساتھ اچھے انسان بھی تھے،اس قسم کے منجھے ہوئے لوگ پاکستان کی سیاست کا نقشہ بدل سکتے ہیں،نوازشریف

وزیر اعظم کی جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ آمد،اہلخانہ سے اظہار تعزیت

اتوار 20 نومبر 2016 08:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر ایک اچھے سیاستدان کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے۔ اس قسم کے منجھے ہوئے لوگ پاکستان کی سیاست کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ واقع علی ٹاؤن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نواز شریف جہانگیر بدر مرحوم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیلئے علی ٹاؤن آئے تھے۔ ان کے ہمرا ہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز، یوسی چیئرمین رابعہ فاروقی، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احمد حسان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر ایک جمہوری کارکن تھے۔

جمہوریت کیلئے ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات کو بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر ایک ایسے انسان تھے جو اپنے مخالفین سے بھی عزت کے ساتھ پیش آتے تھے۔ میرا ان سے بہت پرانا تعلق تھا۔ میں نے ان کی شادی میں بھی شرکت کی تھی۔ میرے دل میں ان کے بارے میں اچھی یادیں ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ جہانگیر بدر کھرے اور سچے آدمی تھے، صاف بات کرتے تھے، دل کے صاف تھے۔ مجھے اس طرح کے لوگ ویسے ہی بہت پسند ہیں۔ میرا ان سے تعلق رانا تھا جو ان کے اہل خانہ کے ساتھ جاری رہے گا۔ وزیراعظم جب جہانگیر بدر کی رہائش علی ٹاؤن پہچے تو ان کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس کی ذاتی سکیورٹی تھی۔ ان کی معمول کے مطابق پروٹوکول تھا تاہم وزیراعظم کی علی ٹاؤن آمد سے پہلے علاقے کے تمام ملحقہ بازاروں کوبند کروا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :