پاک فوج جنگی صاحیتوں سے لیس اور روایتی جنگ اور دفاع کیلئے تیار ہے،آرمی چیف

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج نے بے مثال کامیابیاں حاصل کیں،جنرل راحیل شریف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف،شہداء اور غازیوں کوخراج تحسین پیش کیا

اتوار 20 نومبر 2016 08:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں فوج جنگی صاحیتوں سے لیس اور روایتی جنگ اور دفاع کیلئے تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہفتہ کے روز سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاک فوج ‘ رینجرز کے جوانوں اور جنگی ہیروز سے ملاقات کی اور پورا دن ان کے ساتھ گزارا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف اور شہداء اور غازیوں کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں حاصل کیں پاک فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس ہے اور وائٹی جنگ اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ فوج دشمن کی جانب سے کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے آرمی چیف نے میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

متعلقہ عنوان :