کھوئی رٹہ سیکٹرپر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 مزید زخمی چل بسے،شہداء بچوں کی تعداد4ہو گئی

شہداء بچوں میں3 بہن بھائی بھی شامل، کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ،پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر

اتوار 20 نومبر 2016 08:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء): بھارتی فوج کی ایل اوسی کھوئی رٹہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے،فائرنگ سے دوزخمی بچے مزیدشہید ہوگئے ہیں،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے آج شہیدبچوں کی تعداد4ہوگئی ہے۔ان بچوں میں 4سال کی ریبہ، 7سال کی فائزہ،8سالہ شازیہ اور 16سالہ شہزادشامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاعمل بدستورجاری ہے۔

بھارتی فوج کی ایل اوسی کھوئی رٹہ سب سیکٹرکے ایک دیہات میں بلااشتعال فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ3بچیوں سمیت4کمسن بچے شہیدہوگئے ہیں جبکہ ایک زخمی بھی ہواہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی کھوئی رٹہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی۔آخری اطلاعات تک فائرنگ کاتبادلہ جاری تھا۔پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کوکامیابی سے نشانہ بنایاہے۔بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں سنگھال گاؤں کی4سال کی ریبہ، 7سال کی فائزہ،8سالہ شازیہ اور 16سالہ شہزادشامل ہے جبکہ ایک بچہ زخمی بھی ہواہے،شہداء بچوں میں3 بہن بھائی بھی شامل ہیں۔دفترخارجہ نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنرکوطلب کرلیاہے۔