ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں ، 2دہشت گرد ہلاک ،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا

دہشت گرد سوئی میں سیکورٹی فورسز پر حملے، گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچانے کے علاوہ تخریب کاری میں ملوث تھے سوئی کے علاقہ سے سٹرک کنارے دس کلو وزنی بارودی مواد برآمد تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:20

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء) ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ،دہشت گرد سوئی میں سیکورٹی فورسز پر حملے، گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچانے کے علاوہ تخریب کاری میں ملوث تھے۔ سوئی کے علاقہ سے سٹرک کنارے دس کلو وزنی بارودی مواد برآمد تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کوڈیرہ بگٹی کے قریب سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا، مشتبہ افراد نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے، سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جو ڈیرہ بگٹی سوئی میں سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے کے علاوہ گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچانے کے علاوہ تخریب کاری میں بھی ملوث تھے۔ دوسری کامیاب کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے سوئی کے علاقہ میں تخریب کاری کیلئے سٹرک پر نصب دس کلو وزنی بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :