ٹرمپ کو جلد محاسبے کا سامنا کرنا پڑے گا ، نئی پیشنگوئی سامنے آگئی

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:17

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء ) امریکی صدارتی انتخابات سے کئی ماہ قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کی پیشگوئی کرنے والے پروفیسر نے ٹرمپ کا مستقبل بھی بتادیا۔ تجزیہ کار پروفیسر ایلن لچ مین کے مطابق نومنتخب امریکی صدر زیادہ دن اقتدار کا مزہ نہ لے پائیں گیاور جلد ان کا محاسبہ ہوگا۔ٹرمپ کے محاسبے کی پیشگوئی ایک ایسے تجزیہ کار نے کی ہے جن کی امریکی صدور سے متعلق انیس سو چھیاسی سے اب تک کی گئی تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

تاریخ کے پروفیسرایلن لچ مین نے میڈیا کے تجزیہ نگاروں اور عوامی سروے کے برعکس کئی ماہ پہلے ہی یہ پیشگوئی کی تھی کہ انتخابات میں ہلیری کلنٹن کو شکست ہو گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کا بتانے والے کا اب یہ کہنا ہے کہ جلد ہی ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ اپنی مدت پوری نہیں کرپائیں گے۔ایلن لچ مین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک میں غیرقانونی فلاحی ادارہ چلارہے ہیں جس کے ذریعے انہوں نے کئی قرضے اتارے۔ایلن لچ مین کے مطابق ٹرمپ کے محاسبے کے بعد نائب صدر مائیک پنس امریکی صدر بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :