حلب کے مشرقی حصے پر قبضے کے لیے شامی فورسز کی بڑی عسکری کارروائی

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:15

دمشق ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء )حلب میں باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی علاقے پر قبضے کے لیے شامی سرکاری فورسز نے اپنی کارروائیوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مشرقی حصے کو بھاری توپ خانے کی مدد سے شدید شیلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چھ روز سے سرکاری فورسز باغیوں کے زیرقبضہ اس علاقے پر شلینگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ یہ علاقہ مکمل طور پر زیرمحاصرہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ علاقے میں پھنسے ہوئے عام شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ جمعرات اور جمعے کی درمیان شب سے لڑاکا طیاروں نے بیرل بم گرانے کا سلسلہ بھی بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :