یورپی رہنما اور امریکا نیٹو تعاون میں اضافے کے خواہاں

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:15

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء )امریکی صدر باراک اوباما اور یورپی رہنماوٴں نے برلن میں ملاقات میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو مزید مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سطح پر تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں رہنماوٴں نے یوکرائنی مسئلے کے تناظر میں روس پر پابندیاں عائد رکھنے کا اعلان بھی کیا۔ یورپی رہنماوٴں اور صدر اوباما کی یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب امریکا میں عوامیت پسند رہنما ڈونلڈ ٹرمپ غیرمتوقع طور پر صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ اس اجلاس میں رہنماوٴں نے شامی اور یوکرائنی تنازعے کے مذاکرات کے ذریعے حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :