سیشن کورٹ میں زیر سماعت کیس کا پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان سے کوئی تعلق نہیں ، ترجمان تحریک انصاف کی وضاحت

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان جاوید بدر نے عبدالعلیم خان کے حوالے سے ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن کورٹ میں زیر سماعت کیس کا پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان سے کوئی تعلق نہیں بلکہ علیم خان کے ہم نام ہونے پر غلط فہمی پیدا کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ کسی عارف ملک نامی شخص کو نہیں جانتے۔