مسئلہ کشمیر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے ، چینی میڈیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:09

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء ) چینی میڈیا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر چین پاکستان اقتصادی راہداری پراجیکٹ کی راہ میں رکاوٹ حائل کرسکتا ہے چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ مسئلہ کشمیر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی راہ میں رکاوٹ حائل کرسکتا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ چین بھارت کو چھوٹی چھوٹی چالیں چلنے سے روکنے کیلئے خود کود پڑے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو خود اس حقیقت کاادراک کرنے دینا چاہیے کہ اگر وہ خطے کی سالمیت اور ترقی کیلئے مثبت کردار ادا نہیں کرے گا تو اس کا عظیم پاور بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکے گا ۔