میرے دور میں اسحاق ڈار سے کوئی زبردستی نہیں کی گئی ، انہوں نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ،پرویز مشرف
میرے اور سعودی شاہی خاندان میں ذاتی تعلقات تھے وہ مجھے بھائی سمجھتے تھے ، نوازشریف کی رہائی کیلئے سعودی شاہ عبداللہ نے خود مجھ سے بات کی ، بیرون ملک جائیداد کیلئے سعودی شاہ عبداللہ نے خودمیرے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کئے جو میں نے بھائی ہونے کے ناطے قبول کئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا انٹرویو
ہفتہ 19 نومبر 2016 11:08
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے دور میں اسحاق ڈار سے کوئی زبردستی نہیں کی گئی ، انہوں نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ، میرے اور سعودی شاہی خاندان میں ذاتی تعلقات تھے ، وہ مجھے بھائی سمجھتے تھے ، نوازشریف کی رہائی کے لئے سعودی شاہ عبداللہ نے خود مجھ سے بات کی تھی ، بیرون ملک جائیداد کے لئے سعودی شاہ عبداللہ نے خودمیرے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کئے جو میں نے بھائی ہونے کے ناطے قبول کئے ۔
وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ نوازشریف کی رہائی کے حوالے سے رفیق حریری رابطے میں تھے اور کوئی نہیں تھا ،سب جانتے ہیں قطر میں حمد بن جاسم سے سیف الرحمان کے کاروباری رابطے ہیں ، نوازشریف کی رہائی کے لئے سعودی شاہ عبداللہ نے خود مجھ سے بات کی تھی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں کیسز سے بالکل نہیں بھاگ رہا ،یہ بات بالکل درست ہے کہ میری صحت ٹھیک نہیں ہے ، مجھے ابھی بھی صحت کی پیچیدگیوں کا سامنا ہے ،عدالتوں کا سامنا پہلے بھی کیا اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا ، حالات کچھ بہتر ہو جائیں تو ضرور پاکستان آؤں گا ،شفاف ٹرائل ہوتا تو میرے خلاف کیسز ختم ہوجاتے ۔
پرویز مشرف نے کہا کہ 2011سے میرے خلاف ریڈ وارنٹ نکالے جا رہے ہیں2012میں بھی انٹرپول کو خط لکھا گیا مگر کچھ نہیں ہوا ، شفاف ٹرائل ہو تو میں پاکستان ضرور آجاؤں ۔سابق صدر نے کہا کہ دنیا سمجھتی ہے کہ مجھ پر درج تمام مقدمات سیاسی ہیں،دنیا جانتی ہے کہ میں کوئی عام آدمی نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی چیز ثابت نہیں ہو سکتی ،میرے دور میں اسحاق ڈار سے کوئی زبردستی نہیں کی گئی تھی ، انہوں نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا،اگر کوئی اقتدار کے دوران میری کرپشن ثابت کردے تو ذمہ دار ہوں ،میں اپنے خون پسینے کی کمائی کا حساب نہیں دوں گا ، مجھ پر دس برس میں ایک بھی کرپشن کا کیس ثابت کردیں ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میں نے پوری دنیا میں لیکچرز دیے ،45منٹ کے لیکچر کے ایک لاکھ ڈالر لیتا تھا، اپنے نجی سرمائے کی تفصیلات دینے کا پابند نہیں ہوں ، نومبر2009میں شاہ عبداللہ نے میرے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائی وہ مجھے بھائی سمجھتے تھے اس لئے میں نے وہ رقم قبول کر لی تھی ۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مجھے صحت کی پیچیدگیاں ضرور ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں بالکل ہی ہل جل نہیں سکتا۔ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں اور باقاعدگی سے ورزش کرتا ہوں۔ میں پاکستان واپس آنا چاہتا ہوں۔ حالات کچھ بہتر ہوجائیں تو میں ضرور پاکستان آوٴں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ اب تک شفاف ٹرائل نہیں ہو رہا، اگر ہو رہا ہوتا تو اب تک کیس ختم ہو جاتے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 19 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
ہاشم آملہ کی سربراہی میں پوری ٹیم اور انتظامیہ کا ڈوپلیسی کے ساتھ یک جہتی کا اظہار
-
بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش
-
پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کو دھچکا، حامد خان نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ،عمران خان کو آگاہ کردیا
-
بھارت نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی کارروائی میں13فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا
-
ضرب عضب نے ملک میں امن وترقی کی مضبوط بنیاد رکھی،آ رمی چیف
-
مردم شماری 2017 میں کرانے کی مشروط حکومتی تاریخ مسترد
-
بھارت سے کشیدگی نہیں چاہتے،جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان
-
ملکی سیاست صحیح سمت میں جاری ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی، اسحاق ڈار
-
قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر مقرر
-
پاک چین مشترکہ بحری مشقیں
-
الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی چھان بین کے لیے فریم ورک تیار کر لیا
-
قومی اسمبلی: حکومتی اراکین اسمبلی گیس ،بجلی ،پانی ،دیگر بنیادی مسائل اور بیوروکریسی کی سردمہری کیخلاف پھٹ پڑے
-
بدقسمتی سے پاکستانی سیاست کی نانی کا گھر لندن میں ہے، نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے،مولانا فضل الرحمان
-
لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی جا چکی، ثبوت دینا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے:ڈاکٹر طاہر القادری
-
میرے دور میں اسحاق ڈار سے کوئی زبردستی نہیں کی گئی ، انہوں نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ،پرویز مشرف
-
ترک اساتذہ کی ملک بدری
-
مسئلہ کشمیر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے ، چینی میڈیا
-
یمن میں شیلنگ کے نئے واقعات، کم از کم 20 عام شہری ہلاک
-
ہالینڈ میں ٹرین اور ٹرک کے مابین تصادم، متعدد افراد زخمی
-
یورپی رہنما اور امریکا نیٹو تعاون میں اضافے کے خواہاں
-
حلب کے مشرقی حصے پر قبضے کے لیے شامی فورسز کی بڑی عسکری کارروائی
-
چین میں ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے طوطے کی دنیا بھر میں دھوم
-
ٹرمپ کی کابینہ، قریبی رفقا کو عہدوں کی پیشکش
-
امیگریشن سینٹر میں بچوں کی حراست کا ذمے دار آسٹریلیا ہے، اقوام متحدہ
-
منگولیا دلائی لامہ کا دورہ منسوخ کرے، چین کا انتباہ
-
فولکس ویگن کا تیس ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ کو جلد محاسبے کا سامنا کرنا پڑے گا ، نئی پیشنگوئی سامنے آگئی
-
ناکام بغاوت کے بعد ترکی فوجی افسران کی نیٹو ممالک میں پناہ کی درخواستیں
-
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج علیل، شہریوں کی جانب سے گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش
-
ایک خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے،بلاول کا حامد خان سے متعلق ٹوئٹ
-
پشاور، نوجوان کو ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ لگانا مہنگی پڑگئی
-
ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں ، 2دہشت گرد ہلاک ،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا
-
اخبارات میں پکوڑے بکنے کی بات غلط ہے ،اخبارے کے ذریعے ہی لوگوں کودولت لٹنے کاپتہ چلا، افتخارچوہدری
-
ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں تو لہ سونے کی قیمت میں 800روپے کمی ریکارڈ
-
سیشن کورٹ میں زیر سماعت کیس کا پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان سے کوئی تعلق نہیں ، ترجمان تحریک انصاف کی وضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.