بھارت نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی کارروائی میں13فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا

پاکستانی آرمی چیف کی جانب سے حالیہ بیان ہمارے لئے باعث تشویش ہے ،بھارتی وزارت دفاع

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء)بھارت نے بالآخر کنٹرول لائن پر پاک فوج کی کارروائی میں اپنے13 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہدنو ں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے دوران 7 پاکستانی فوجی شہید ہو ئے تھے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائیو ں میں ہمارے 13 فوجی مارے گئے ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے فوجی ہلاکتوں کو پوشیدہ رکھا جارہا تھا تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے حالیہ بیان کے بعد جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان کیا کر سکتا ہے اور وہ اس خوف سے اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں چھپا رہا ہے ،بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی اہلکاروں کی شہادت کا بدلہ لینے کے حوالے سے پاکستانی فوجی سربراہ کے بیان پر ہمیں سخت تشویش ہے ،بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے دوران ہمارے13 فوجی مارے گئے لیکن ہم نے پاکستان سے بدلہ لینے کا کوئی بیان نہیں دیا ،بھارتی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پاکستانی رینجرز نے عادت بنا لی ہے جبکہ پاک فوج کے سربراہ کا بیان ناقابل برداشت اور اعلان جنگ کے مترادف ہے ۔