ٹیکس گزاروں کاریکارڈمقدس امانت اورمحفوظ ڈیٹابیس میں ہے ،ایف بی آر

سینئرسیاستدانوں کے ٹیکس ریکارڈمیں ردوبدل کے بیانات جھوٹے اوربے بنیادہیں غیرسیاسی اداروں کوسیاسی تنازعات میں الجھانے سے گریزکیاجائے، بیان

جمعہ 18 نومبر 2016 11:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء)ایف بی آرنے کہاہے کہ ٹیکس گزاروں کاریکارڈمقدس امانت اورمحفوظ ڈیٹابیس میں ہے ،سینئرسیاستدانوں کے ٹیکس ریکارڈمیں ردوبدل کے بیانات جھوٹے اوربے بنیادہیں ،غیرسیاسی اداروں کوسیاسی تنازعات میں الجھانے سے گریزکیاجائے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ٹیکس گزاروں کاریکارڈایک مقدس امانت ہے ،پانامہ لیکس میں شامل کسی بھی شخص کے ٹیکس ریکارڈمیں ردوبدل نہیں کیاگیا۔

اس حوالے سے بعض سینئرسیاستدانوں کے بیانات جھوٹے اوربے بنیادہیں ،بیان کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے مطابق ٹیکس کی معلومات فراہم کرناممنوع ہے ،ٹیکس ریکارڈکاخودکارنظام ہے اورریکارڈمحفوظ ڈیٹابیس میں ہے ،جس تک کسی کی رسائی ممکن نہیں اورکوئی بھی اس میں تبدیلی نہیں کرسکتا،ایف بی آرکاکہناہے کہ ایف بی آرایک غیرسیاسی ادارہ ہے اورغیرسیاسی اداروں کوسیاسی تنازعات میں الجھانے سے گریزکیاجائے

متعلقہ عنوان :