یورپی عدالت میں ایک ترک جج کی مقدمے کی درخواست مسترد

جمعہ 18 نومبر 2016 11:08

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء)یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے ایک ترک خاتون جج کے مقدمے کو سننے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ترک جج کو اپنی گرفتاری کے خلاف پہلے اپنے ملک کی آئینی عدالت سے رابطہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس جج کو جولائی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ترکی میں پندرہ جولائی کے بعد سے ساٹھ ہزار سے افراد کو نوکریوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ انسانی حقوق کی اس یورپی عدالت کو اس تناظر میں تین ہزار سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ یورپی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔