ہیلتھ سسٹم بہتر بنانے میں ٹرمپ کی حمایت کروں گا،صدر اوباما

جمعہ 18 نومبر 2016 11:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء)امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ وہ ہیلتھ سسٹم میں بہتری لا سکتے ہیں اور وہ اس کام میں ٹرمپ کا ساتھ دیں گے۔ یہ بات رخصت ہونے والے امریکی صدر باراک اوباما نے جرمن ٹی وی چینل اے آر ڈی سے ایک انٹرویو میں کہی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر اوباما کا بطور صدر برلن کا یہ آخری دورہ ہے، جو کل جمعے کے دن تک جاری رہے گا۔ اوباما یونان سے جرمنی پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :