پانامہ پیپر میں میرا نام نہیں ‘ عدالت آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتی ہے ، رحمن ملک

جمعہ 18 نومبر 2016 11:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ پانامہ پیپر میں میرا نام نہیں ہے‘ عدالت آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتی ہے ، میرا پانامہ لیکس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عدالت کے ایک معزز فاضل جج کے ریمارکس کے معاملے سے میری ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روزسپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کے نام ارسال کئے گئے ایک خط میں کہی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمن ملک نے خط میں مزید کہا کہ پانامہ پیپر گ میں نہ میرا نام ہے اور نہ دنیا کی کسی آف شور یا ٹیکس ھیون میں میری کوئی کمپنی ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سے متعلق عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران فصل جج جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں میرا نام پانامہ لیکس میں شامل ہونے کا ذکرکیا رحمن ملک نے کہا کہ پانامہ لیکس میں میرا نام ایک بھارتی اخبار میں شائع ہوا تھا جو سرا سر غلط اوربے بنیاد ہے انہوں نے کہاکہ عدالت عالیہ سے اپیل ہے کہ جج صاحب کے ریمارکس کو حذف کرنے کا حکم صادر فرمائیں ،پانامہ یا کسی ٹیکس ھیون میں میری کوئی کمپنی ثابت ہوئی تو میں سیاست سے مستعفی ہوجاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :