کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر میں بھارت کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

جمعہ 18 نومبر 2016 11:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء) کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر میں بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کئی مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ، پاک فوج نے دشمن کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر میں بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کئی مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز دشمن افواج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور بھمبر سیکٹر میں شدید فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔