پشاور راولپنڈی دو رویہ اور لاہور سے کراچی دو رویہ ریلوے ٹریک تعمیر کیا جائے گا، سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کو بریفنگ
ایم ایل ون کا پہلے حصے میں دسمبر تک ڈیزائن مکمل ہو جائے گا دو حصوں میں کراچی سے لاہور پشاور سے لاہور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے اشتراک سے بھی کام شروع ہے سی پیک کے علاوہ کیرک سے بھی مالی امداد ملے گی ، ایم ایل ون چین کی بھی خواہش ہے،ریلوے حکام قدیم ریلوے نظام کی حفاظت بھی نہیں ہو سکی اور ایک انچ بھی تعمیری اور ترقیاتی کام نہیں کیا گیا،سراج الحق
جمعرات 17 نومبر 2016 10:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء) قائمہ کمیٹی سینیٹ منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے چیئرمین سینیٹر کرنل(ر)سید طاہر حسین مشہدی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری میں وزارت ریلوے ، واپڈا ،این ایچ اے کے منصوبہ جات اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں سڑکوں ہائی ویز کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سے رکھے گئے بجٹ کا ایجنڈا زیر بحث آیا ۔
وزارت ریلوے کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ پشاور راولپنڈی دو رویہ اور لاہور سے کراچی دو رویہ ریلوے ٹریک تعمیر کیا جائے گا۔ ایم ایل ون کا پہلے حصے میں دسمبر تک ڈیزائن مکمل ہو جائے گا دو حصوں میں کراچی سے لاہور پشاور سے لاہور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے اشتراک سے بھی کام شروع ہے سی پیک کے علاوہ کیرک سے بھی مالی امداد ملے گی ۔(جاری ہے)
چمن سپین بودلک اور پشاور سے جلال آباد کیلئے وزیراعظم کا پانچ سو ملین پیکج موجود ہے سینیٹر سراج الحق نے تجویز دی کہ افغانستان سے ملحقہ وسطیٰ ایشیائی ریاستوں تک پہنچ کیلئے چترال اور وا خان ٹریک سستا اور کم فاصلہ ہوگا جس کی سینیٹر عثمان خان کاکٹر نے بھی حمایت کی ۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ ایم ایل ون چین کی بھی خواہش ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قدیم ریلوے نظام کی حفاظت بھی نہیں ہو سکی اور ایک انچ بھی تعمیری اور ترقیاتی کام نہیں کیا گیا ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایم ایل ٹو حقیقی طو رپر پاک چین اقتصادی راہداری میں تبدیلی لائے گا صرف چین پر انحصار نہ کیا جائے ۔ اپنے طور پر بھی تاریخی اور جغرافیائی طور پر پاکستان کی اہمیت کے پیش نظر خود بھی اخراجات کرنے چاہیں ۔ سیکرٹری منصوبہ بندی نے بتایا کہ ایم ایل ون کی اپ گرڈیشن سے ریلوے بہترین سروس فراہم کرے گی اور وسائل میں بھی بھر پور اضافہ ہوگا۔ مشترکہ ورکنگ گروپ میں ریلوے کے اور منصوبے بھی زیر غور ہیں سینیٹر عثمان خان کاکٹر نے کہا کہ کوئٹہ بسیمہ سے گوادر ریلوے ٹریک نو سو کلو میٹر کم ہوگا اس پر توجہ دی جائے ۔ سینیٹر سعود مجید نے کہا کہ زیادہ آبادی والے علاقوں کے ساتھ ساتھ کم ترقی یافتہ علاقوں کے ریلوے ٹریک کی بھی اپ گرڈیشن کی جانی چاہیے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ گوادر پورٹ کی اصل کامیابی ایم ایل ٹو سے ہی ہوگی ۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہپاک چین اقتصادی راہداری میں واپڈا کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ۔ این ٹی ڈی سی حکام نے بجلی پیدا کرنے کے 17 منصوبے شامل ہیں اگلے دو سالوں میں دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی ۔ جس میں ہائیڈرل ، کوئلہ ، ہوا اور شمسی شامل ہیں ۔ سینیٹر عثمان کاکٹر نے کہا کہ 17 منصوبوں میں سے مغربی روٹ پر ایک میگاواٹ بجلی کا منصوبہ بھی موجود نہیں ولڈ بنک کے سروے کے مطابق بلوچستان میں ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ بلوچستان کے دوسرے شہروں کی طرح مسلم باغ کو بھی ہوا کے ڈیٹا میں شامل کیا جائے۔ آگاہ کیا گیا کہ ڈیرہ مراد جمالی، سبی ، گوادر، ژوب ، مستونگ میں گرڈ اسٹیشن بنائے جارہے ہیں ۔ ونڈ ماس کے کوئٹہ اور گوادر میں منصوبے شروع ہیں 12 میں سے ایک کوئٹہ میں مکمل ہو گیا ہے ۔ ڈاکٹر کریم خواجہ کے سوال کے جواب میںآ گاہ کیا کہ تھر کے کوئلہ بلاک میں 35 میٹر کھدائی کی گئی ہے تھر کول میں نمی کی وجہ سے جلانا مشکل اور زیر زمین سے پانی اور ریت نکالنے سے مشکلات ہیں ۔این ایچ اے کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کل9 منصوبے ہیں ۔ دو دن قبل چین سے ڈی آئی خان سے ژوب کی فنڈنگ کا معاملہ حل ہو گیا ہے اس ماہ کے آخر تک فیز بلٹی سٹڈ ی ڈیزائن مکمل ہو جائیں گے ۔ گوادر ، تربت اور ہشاب کے پہلے حصے کا افتتاح ہو گیا ہے ، بسیمہ سہراب مکمل ہے ہزارہ موٹر وے کا اگلے سال افتتاح ہوگا۔ ملتان سکھر 2019 میں مکمل ہو گی ۔ سکھر حیدرآباد پر دس کمپنیوں کی ری کوالفیکیشن ہو گئی ہے ۔ اجلاس میں سینیٹر ز سراج الحق ، مفتی عبدالستار، سعود مجید ، کریم احمد خواجہ ، عثمان خان کاکٹر اور اعلیٰ حکام نے شرکت کیمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 17 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
غداری کیس میں خصوصی عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کی جائیدا قرق
-
تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فاؤنڈر گروپ کی مشترکہ سیشن میں عدم شرکت پر ترک صدر سے معذرت
-
ملک میں ایندھن کی کھپت میں گزشتہ دو سال کے دوران 17فیصد اضافہ ہوا ، شاہد خاقان عباسی
-
کراچی کے میئر وسیم اختر کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا
-
پشاور راولپنڈی دو رویہ اور لاہور سے کراچی دو رویہ ریلوے ٹریک تعمیر کیا جائے گا، سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کو بریفنگ
-
تعلیمی بورڈز کی طرف سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے داخلہ کی لیٹ فیس وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
متحدہ رہنما عامر خان کی سینٹرل جیل کے باہر جیب کٹ گئی
-
قبل ازوقت پیدا ہونیوالے بچوں کی اموات: پاکستان کا دوسرا نمبر
-
کوئلہ سے چلنے والے660میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے حامل تھر پاور پلانٹس پہلے فیز میں جون2019 سے تجارتی آپریشنز کا آغاز کردینگے،شمس الدین شیخ
-
لاہور ہائیکورٹ ، چوبیس سالہ لڑکی کی جنس تبدیلی کی دائر درخواست پر لڑکی کے اہل خانہ کو ڈاکٹر کی سفارشات تحریری طور پر پیش کرنے کی ہدایت
-
نوشہرہ ،تھانہ اضاخیل کے جنگل عمر باغ قتل کیس 7500درہم چھیننے کاقصہ تمام سفاک باپ اپنے لخت جگر کا قاتل نکلا
-
میانمار آپریشن، ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش نقل مکانی
-
بھارتی اداکار مکیش راول ٹرین کی زد میں آکرہلاک
-
ترک فوج میں تیس ہزار نئی بھرتیوں کا منصوبہ
-
عراق: فوج نے اسلامک اسٹیٹ کا حملہ ناکام بنا دیا
-
شمالی راکھین کے حالات پر تشویش ہے، کوفی عنان
-
جکارتہ کے مسیحی گورنر کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں تحقیقات شروع
-
ترکی اور اسرائیل نے تل ابیب اور انقرہ کے لیے سفارت کاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
میلانیا ٹرمپ کی تصاویر سے بھارتی وزیر مشکل میں
-
مشیل اوباما کو ’بندر‘ کہنے پر تنازع، میئر مستعفی
-
نقدرتی آفات سے ہر سال ڈھائی کروڑ افراد غربت کا شکار ہورہے ہیں، عالمی بینک
-
بلوچستان کے حالات میں بہتری میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے،جنرل راحیل شریف
-
پاکستان کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مسلح افواج کسی بھی خارجی اور علاقائی سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں، حکومت ... مزید
-
شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ،رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں ، مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی،ہر روایتی اور غیر روایتی ... مزید
-
پاک ترک صدرو ملاقات، تجارتی اور دفاعی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
-
وزیرِداخلہ چوہدری نثار کی برطانوی وزیرِ خارجہ بورس جوہنسن سے ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات مستحکم کرنے، خطے میں امن کے قیام کیلئے شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم
-
ترک چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
-
اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ، قرآن اور درخت کے ساتھ شادی اور نومولود بچیوں کی شادی کو ناجائز قرار د یا گیا
-
تحریک انصاف کا نیوز گیٹ کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ
-
ترک صدر نوازشریف کو اپنے ساتھ لے جائیں،اسدعمر
-
نواز شریف نے نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کیخلاف درخواست میں اپنا تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا
-
اقوام متحدہ کے مبصر وفد کا دورہ شکرگڑھ
-
پرویز مشرف اور عشرت العباد کے لیے دروازے کھلے ہیں جوچاہے شامل ہوسکتا ہے،خواجہ اظہار الحسن
-
اسلام آباد ہائیکورٹ،قادیانی ظاہر کرکے شراب فروخت کرنیوالے مسلمانوں کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع
-
آصفہ بھٹو گھر میں چلتے ہوئے پھسل گئیں، ٹخنے پر چوٹ آگئی، ڈاکٹروں نے پلستر کر دیا
-
سندھ پولیس کی تربیت پاک فوج سے کرانے کافیصلہ
-
لندن کے فلیٹ خریدے نہیں گئے تھے ، سیف الرحمن
-
افغانستان، گلبدین حکمت یار کا جنگی جرائم کے الزامات پر معذرت سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.