ملک میں ایندھن کی کھپت میں گزشتہ دو سال کے دوران 17فیصد اضافہ ہوا ، شاہد خاقان عباسی
بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں ایندھن ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر پٹرولیم پی ایس او کی جانب سے دو نئے پیٹرولیم پروڈکٹ متعارف کرانے سے گاڑیوں کے انجن کی کارکردگی بہتر ہو گی، ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا، صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 17 نومبر 2016 10:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کی کھپت میں گزشتہ دو سال کے دوران 17فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں ایندھن ذخیرہ کرنے کی گنجائش(اسٹوریج کیپسیٹی) بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پی ایس او کی جانب سے دو نئے پیٹرولیم پروڈکٹ متعارف کرانے سے گاڑیوں کے انجن کی کارکردگی بہتر ہو گی اور ایندھن کی بچت اور ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی رینج متعارف کرانے کی افتتاحی تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ لاہوراور کراچی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی رینج کا افتتاح کر دیا گیا۔(جاری ہے)
کراچی میں افتتاحی تقریب کورنگی روڈ پر واقع پی ایس او کے آؤٹ لیٹ پر منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے ساتھ پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان، سی این جی اسٹیشنز اوونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدابخش سمیت پی ایس او کے اعلیٰ انتظامی افسران نے شرکت کی۔
نئی پیٹرولیم مصنوعات آلٹران پریمئیم اور آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس پہلے ہی لاہور سمیت ملک بھر میں پی ایس او کے اسٹیشنوں پر فروخت کے لیے پیش کی جاچکی ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں بہتر معیار کے ایندھن کی فراہمی ایک اہم پیش رفت ہے جس پر عمل درآمد کے لیے پی ایس او نے متحرک کردار ادا کیا ہے۔ پی ایس او کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی اس معیار کا فیول فراہم کریں گی جس سے صارفین کو بہتر چوائس حاصل ہوگی۔ فیول کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے اور اسے ملاوٹ سے بچانے کے لیے آلٹران پریمئیم اور آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس کے رنگ دیگر پیٹرولیم مصنوعات سے مختلف رکھے گئے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی قومی آئل کمپنی پی ایس او کے علاوہ نجی کمپنیاں بھی اپنی ذخیرہ کی گنجائش میں اضافہ کررہی ہیں جبکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن بھی تھرڈ پارٹی اسٹوریج کی سہولت میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 20روز کی ضرورت کا ایندھن جمع کرنے کی گنجائش موجود ہے تاہم اس میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایل این جی کی درآمد کی ڈیل مکمل طور پر شفاف ہے ایل این جی کی آمد کی وجہ سے اس سال پنجاب میں موسم سرما کے دوران گیس کی دستیابی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئیگی ملک کے شمالی ریجن میں گیس کی طلب مجموعی رسد سے 40فیصد زائد ہے جسے پورا کرنے کے لیے درآمدی گیس کے علاوہ سندھ کی گیس سے بھی استفادہ کیاجائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اعلیٰ معیارکے نئے ایندھن کی قیمت کا تعین یکم دسمبر سے کیا جائے گا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے پی ایس او کے ایک کسٹمر کی گاڑی کی ٹنکی میں فیول بھرکے اعلیٰ معیار کے نئے ایندھن کا باضابطہ افتتاح کیا۔ پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق کا کہنا تھا:”پاکستان اسٹیٹ آئل انڈسٹری لیڈر کی حیثیت سے ہمیشہ صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے ۔ نئی پٹرولیم مصنوعات کا اجراء پی ایس او کے اس عزم کی ترجمانی کرتا ہے کہ کمپنی صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کے لیے انھیں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتی رہے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 17 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
غداری کیس میں خصوصی عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کی جائیدا قرق
-
تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فاؤنڈر گروپ کی مشترکہ سیشن میں عدم شرکت پر ترک صدر سے معذرت
-
ملک میں ایندھن کی کھپت میں گزشتہ دو سال کے دوران 17فیصد اضافہ ہوا ، شاہد خاقان عباسی
-
کراچی کے میئر وسیم اختر کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا
-
پشاور راولپنڈی دو رویہ اور لاہور سے کراچی دو رویہ ریلوے ٹریک تعمیر کیا جائے گا، سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کو بریفنگ
-
تعلیمی بورڈز کی طرف سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے داخلہ کی لیٹ فیس وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
متحدہ رہنما عامر خان کی سینٹرل جیل کے باہر جیب کٹ گئی
-
قبل ازوقت پیدا ہونیوالے بچوں کی اموات: پاکستان کا دوسرا نمبر
-
کوئلہ سے چلنے والے660میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے حامل تھر پاور پلانٹس پہلے فیز میں جون2019 سے تجارتی آپریشنز کا آغاز کردینگے،شمس الدین شیخ
-
لاہور ہائیکورٹ ، چوبیس سالہ لڑکی کی جنس تبدیلی کی دائر درخواست پر لڑکی کے اہل خانہ کو ڈاکٹر کی سفارشات تحریری طور پر پیش کرنے کی ہدایت
-
نوشہرہ ،تھانہ اضاخیل کے جنگل عمر باغ قتل کیس 7500درہم چھیننے کاقصہ تمام سفاک باپ اپنے لخت جگر کا قاتل نکلا
-
میانمار آپریشن، ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش نقل مکانی
-
بھارتی اداکار مکیش راول ٹرین کی زد میں آکرہلاک
-
ترک فوج میں تیس ہزار نئی بھرتیوں کا منصوبہ
-
عراق: فوج نے اسلامک اسٹیٹ کا حملہ ناکام بنا دیا
-
شمالی راکھین کے حالات پر تشویش ہے، کوفی عنان
-
جکارتہ کے مسیحی گورنر کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں تحقیقات شروع
-
ترکی اور اسرائیل نے تل ابیب اور انقرہ کے لیے سفارت کاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
میلانیا ٹرمپ کی تصاویر سے بھارتی وزیر مشکل میں
-
مشیل اوباما کو ’بندر‘ کہنے پر تنازع، میئر مستعفی
-
نقدرتی آفات سے ہر سال ڈھائی کروڑ افراد غربت کا شکار ہورہے ہیں، عالمی بینک
-
بلوچستان کے حالات میں بہتری میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے،جنرل راحیل شریف
-
پاکستان کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مسلح افواج کسی بھی خارجی اور علاقائی سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں، حکومت ... مزید
-
شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ،رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں ، مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی،ہر روایتی اور غیر روایتی ... مزید
-
پاک ترک صدرو ملاقات، تجارتی اور دفاعی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
-
وزیرِداخلہ چوہدری نثار کی برطانوی وزیرِ خارجہ بورس جوہنسن سے ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات مستحکم کرنے، خطے میں امن کے قیام کیلئے شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم
-
ترک چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
-
اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ، قرآن اور درخت کے ساتھ شادی اور نومولود بچیوں کی شادی کو ناجائز قرار د یا گیا
-
تحریک انصاف کا نیوز گیٹ کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ
-
ترک صدر نوازشریف کو اپنے ساتھ لے جائیں،اسدعمر
-
نواز شریف نے نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کیخلاف درخواست میں اپنا تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا
-
اقوام متحدہ کے مبصر وفد کا دورہ شکرگڑھ
-
پرویز مشرف اور عشرت العباد کے لیے دروازے کھلے ہیں جوچاہے شامل ہوسکتا ہے،خواجہ اظہار الحسن
-
اسلام آباد ہائیکورٹ،قادیانی ظاہر کرکے شراب فروخت کرنیوالے مسلمانوں کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع
-
آصفہ بھٹو گھر میں چلتے ہوئے پھسل گئیں، ٹخنے پر چوٹ آگئی، ڈاکٹروں نے پلستر کر دیا
-
سندھ پولیس کی تربیت پاک فوج سے کرانے کافیصلہ
-
لندن کے فلیٹ خریدے نہیں گئے تھے ، سیف الرحمن
-
افغانستان، گلبدین حکمت یار کا جنگی جرائم کے الزامات پر معذرت سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.