تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فاؤنڈر گروپ کی مشترکہ سیشن میں عدم شرکت پر ترک صدر سے معذرت

جمعرات 17 نومبر 2016 10:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فاؤنڈر گروپ نے آج( جمعرات کو ) اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن میں عدم شرکت کے باعث ترک صدر طیب اردگان سے معذرت کرلی ہے۔ اس سلسلے میں ترک صدر طیب اردگان کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ مسلم ممالک کے محسن ہیں۔ آپ کی پاکستان آمد ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق پارلیمنٹ میں خطاب پر پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر ہم آپ سے معذرت چاہتے ہیں۔ ترکی وہ ملک ہے جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ اختلافات پر کسی بھی غیرملکی مہمان کی آمد پر پی ٹی آئی کے احتجاج کا جواز نہیں بنتا لیکن پی ٹی آئی کے نظریاتی ارکان اسمبلی اور رہنماؤں سمیت کارکنان آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔