غداری کیس میں خصوصی عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کی جائیدا قرق

جمعرات 17 نومبر 2016 10:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء) غداری کیس میں خصوصی عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کی جائیدا قرق کر لی گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق خصوصی عدالت کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کے چک شہزاد فارم ہاوٴس اور ڈی ایچ اے ایف بلاک میں پلاٹ قرق کر لیا گیا ہے۔ غداری کیس میں خصوصی عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کی جائیدا قرق کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کے اشتہاری ہیں۔

پرویز مشرف کی دونوں پراپرٹیز کی قرقی کی تعمیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے عدالتی حکم پر پرویز مشرف کی پراپرٹیز ضبط کر لی ہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کمر کی تکلیف کے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں۔ جبکہ خصوصی عدالت میں ان کے خلاف غداری کیس چل رہا ہے ، جس میں ان کی مسلسل عدم حاضری کے باعث انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :