ترکی اور اسرائیل نے تل ابیب اور انقرہ کے لیے سفارت کاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 10:53

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء)ترکی اور اسرائیل نے تل ابیب اور انقرہ کے لیے اپنے اپنے سفارت کاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ مصالحت کے بعد کمال اوٴزکم تل ابیب میں یہ فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اوٴزکم اس سے قبل وزارت خارجہ میں مشیر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ابھی منگل کے روز ہی اسرائیل نے ایتان نائح کو انقرہ کے لیے اپنا سفیر مقرر کیا تھا۔ 2010ء میں غزہ کے لیے ایک امداد قافلے پر اسرائیلی دستوں کی کارروائی میں دس ترک شہری ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد سے ان کے مابین سفارتی تنازعے جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :