جکارتہ کے مسیحی گورنر کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں تحقیقات شروع

جمعرات 17 نومبر 2016 10:53

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء)انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ کے گورنر کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں باقاعدہ تحقیقات آج بدھ کے دن شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گورنر باسوکی پْرنما کو ملک نہ چھوڑنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ پْرنما پر الزام ہے کہ انہوں نے آئندہ برس ہونے والے الیکشن کی مہم کے دوران ایک قرآنی سورت کی ایک آیت کا غلط استعمال کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پْرنما ایک مضبوط انتخابی امیدوار ہیں۔ اس چینی نڑاد گورنر کا تعلق مسیحی عقیدے سے ہے

متعلقہ عنوان :