شمالی راکھین کے حالات پر تشویش ہے، کوفی عنان

جمعرات 17 نومبر 2016 10:53

راکھین (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء)اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے میانمار کی ریاست راکھین میں جاری پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کوفی عنان نے میانمار میں فوری طور پر خون ریزی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بیان راکھین کے دارالحکومت ستوے میں مقامی حکام سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ کوفی عنان اْس سات رکنی بین الاقوامی کمیشن کے سربراہ بھی ہیں، جو راکھین کے حالات کے تناظر میں بنایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک رابطہ دفتر کے مطابق حالیہ کشیدگی کے باعث راکھین میں 15 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں جب کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد انسانی بنیادوں پر امداد کے منتظر ہیں۔