میانمار آپریشن، ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش نقل مکانی
حالیہ کشیدگی کے دوران 130 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، میانمار فوج کی تصدیق متعدد روہنگیا مسلمانوں کو اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جب وہ ناف نامی دریا عبور کررہے تھے، بنگلہ دیشی حکام
جمعرات 17 نومبر 2016 10:49
ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء ) میانمار کے مغربی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے باعث ہزارو روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش نقل مکانی کرگئے جبکہ فوج سے جھڑپوں میں سیکڑوں مبینہ روہنگیا عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار فوج نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران 130 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بنگلہ دیشی حکام اور مقامی افراد کا کہنا تھا کہ متعدد روہنگیا مسلمانوں کو اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جب وہ ناف نامی دریا عبور کررہے تھے جو میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحدی تفریق کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر کو بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی جانب سے سمندر کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ 2012 سے میانمار کی مغربی ریاست روہنگیا میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں اب تک ہزاروں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو ایک حملے میں متعدد پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر رد عمل کے طور پر بنگلہ دیشی سرحد سے منسلک علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔میانمار فوج نے ضلع بھر میں آپریشن کا آغاز کیا، جہاں کی بیشتر آبادی روہنگیا مسلمانوں پر مشتمل ہے، اس دوران علاقے میں موجود تمام امدادی سرگرمیاں بند کردی گئی اور رضاکاروں کو علاقے سے نکال دیا گیا۔امدادی رضاکاروں، مقامی افراد اور بنگلہ دیش میں موجود حکام کا کہنا تھا کہ اکتوبر سے اب تک 500 سے زائد افراد میانمار سے بنگلہ دیش نقل مکانی کرگئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ نقل مکانی کرنے والے مذکورہ روہنگیا مہاجرین کو بنگلہ دیش میں سرحد پر قائم کیے گئے 4 مختلف کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ادھر مشرقی بنگلہ دیش میں کوکس بازار سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹننٹ کرنل انورالعظیم نے بتایا کہ گذشتہ روز 86 روہنگیا مسلمانوں، جن میں 40 خواتین اور 25 بچے بھی شامل تھے، بنگلہ دیش کے بارڈر گارڈز نے سرحد کی جانب واپس دھکیل دیا۔انھوں نے بتایا کہ یہ تمام لوگ ایک کشتی میں سوار تھے اور اس واقع کے بعد سرحد پر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ادھر میانمار فوج نے بتایا تھا کہ گذشتہ 7 روز میں جھڑپوں کے دوران مبینہ روہنگیا عسکری گروپ کے 69 اراکین ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران سیکیورٹی فورسز کے 17 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔فوج کے مذکورہ دعوے کے بعد 9 اکتوبر سے اب تک جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 102 سے تجاوز کرگئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے غیرملکی میڈیا میں یہ رپورٹس آئیں تھی کہ میانمار کی مغربی ریاست میں فوج نے نہتے روہنگیا مسلمانوں پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی جبکہ متعدد دیہاتوں میں مکانات کو آگ لگادی گئی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 17 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
غداری کیس میں خصوصی عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کی جائیدا قرق
-
تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فاؤنڈر گروپ کی مشترکہ سیشن میں عدم شرکت پر ترک صدر سے معذرت
-
ملک میں ایندھن کی کھپت میں گزشتہ دو سال کے دوران 17فیصد اضافہ ہوا ، شاہد خاقان عباسی
-
کراچی کے میئر وسیم اختر کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا
-
پشاور راولپنڈی دو رویہ اور لاہور سے کراچی دو رویہ ریلوے ٹریک تعمیر کیا جائے گا، سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کو بریفنگ
-
تعلیمی بورڈز کی طرف سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے داخلہ کی لیٹ فیس وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
متحدہ رہنما عامر خان کی سینٹرل جیل کے باہر جیب کٹ گئی
-
قبل ازوقت پیدا ہونیوالے بچوں کی اموات: پاکستان کا دوسرا نمبر
-
کوئلہ سے چلنے والے660میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے حامل تھر پاور پلانٹس پہلے فیز میں جون2019 سے تجارتی آپریشنز کا آغاز کردینگے،شمس الدین شیخ
-
لاہور ہائیکورٹ ، چوبیس سالہ لڑکی کی جنس تبدیلی کی دائر درخواست پر لڑکی کے اہل خانہ کو ڈاکٹر کی سفارشات تحریری طور پر پیش کرنے کی ہدایت
-
نوشہرہ ،تھانہ اضاخیل کے جنگل عمر باغ قتل کیس 7500درہم چھیننے کاقصہ تمام سفاک باپ اپنے لخت جگر کا قاتل نکلا
-
میانمار آپریشن، ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش نقل مکانی
-
بھارتی اداکار مکیش راول ٹرین کی زد میں آکرہلاک
-
ترک فوج میں تیس ہزار نئی بھرتیوں کا منصوبہ
-
عراق: فوج نے اسلامک اسٹیٹ کا حملہ ناکام بنا دیا
-
شمالی راکھین کے حالات پر تشویش ہے، کوفی عنان
-
جکارتہ کے مسیحی گورنر کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں تحقیقات شروع
-
ترکی اور اسرائیل نے تل ابیب اور انقرہ کے لیے سفارت کاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
میلانیا ٹرمپ کی تصاویر سے بھارتی وزیر مشکل میں
-
مشیل اوباما کو ’بندر‘ کہنے پر تنازع، میئر مستعفی
-
نقدرتی آفات سے ہر سال ڈھائی کروڑ افراد غربت کا شکار ہورہے ہیں، عالمی بینک
-
بلوچستان کے حالات میں بہتری میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے،جنرل راحیل شریف
-
پاکستان کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مسلح افواج کسی بھی خارجی اور علاقائی سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں، حکومت ... مزید
-
شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ،رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں ، مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی،ہر روایتی اور غیر روایتی ... مزید
-
پاک ترک صدرو ملاقات، تجارتی اور دفاعی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
-
وزیرِداخلہ چوہدری نثار کی برطانوی وزیرِ خارجہ بورس جوہنسن سے ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات مستحکم کرنے، خطے میں امن کے قیام کیلئے شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم
-
ترک چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
-
اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ، قرآن اور درخت کے ساتھ شادی اور نومولود بچیوں کی شادی کو ناجائز قرار د یا گیا
-
تحریک انصاف کا نیوز گیٹ کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ
-
ترک صدر نوازشریف کو اپنے ساتھ لے جائیں،اسدعمر
-
نواز شریف نے نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کیخلاف درخواست میں اپنا تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا
-
اقوام متحدہ کے مبصر وفد کا دورہ شکرگڑھ
-
پرویز مشرف اور عشرت العباد کے لیے دروازے کھلے ہیں جوچاہے شامل ہوسکتا ہے،خواجہ اظہار الحسن
-
اسلام آباد ہائیکورٹ،قادیانی ظاہر کرکے شراب فروخت کرنیوالے مسلمانوں کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع
-
آصفہ بھٹو گھر میں چلتے ہوئے پھسل گئیں، ٹخنے پر چوٹ آگئی، ڈاکٹروں نے پلستر کر دیا
-
سندھ پولیس کی تربیت پاک فوج سے کرانے کافیصلہ
-
لندن کے فلیٹ خریدے نہیں گئے تھے ، سیف الرحمن
-
افغانستان، گلبدین حکمت یار کا جنگی جرائم کے الزامات پر معذرت سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.