نیب خیبرپختونخوا کی کارروائی، پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ،ہاؤسنگ آفیسر اورجنرل منیجر گرفتار

بدھ 16 نومبر 2016 10:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2016ء)قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا نے پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالبائس،ہاؤسنگ آفیسرسیدجعفرعلی شاہ اورجنرل منیجرمحمودطارق کوگرفتارکرلیا۔مبینہ طورپرملزمان فیز5حیات آبادمیں کمرشل ایریااوردکانوں کے غیرقانونی معاہدوں/الاٹمنٹ میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچایااور قابل اطلاق قانون اوردائرہ اختیارکی خلاف ورزی کی ۔

قابل اطلاق قانونی کے مطابق پراپرٹی کھلی نیلامی کے ذریعے الاٹ کی جاتی ہے مگرملزمان پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دیگرافسران کی ملی بھگت سے U/S9(a)of NAO1999 کے تحت بدعنوانی کے مرتکب ہوئے اورقومی خزانے بھاری نقصان پہنچایا۔ملزمان کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے جلدانہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا

متعلقہ عنوان :