ماضی میں عدالتیں ٹاک شوزسنتی اوراخباری تراشوں پرسوموٹولئے جاتے تھے ،کائرہ

ن لیگ برہمنو ں کی جماعت ہے ،عدالتیں ان کے حق میں فیصلہ دیتی ہیں دبئی کی سٹوری پٹ چکی اب قطرآگیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 10:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ ماضی میں عدالتیں ٹاک شوزسنتی تھیں اوراخباری تراشوں پرسوموٹولئے جاتے تھے ،ن لیگ برہمنو ں کی جماعت ہے ،عدالتیں ان کے حق میں فیصلہ دیتی ہیں ،دبئی کی سٹوری پٹ چکی اب قطرآگیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کائرہ نے کہاکہ ہماری حکومت کے دورمیں بھی ٹاک شوہوتے تھے اورمصالحے لگتے تھے خواجہ آصف گھنٹوں تقریرکرتے تھے،لوگ اپنے دورکی باتیں بھول جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورمیں اسی کورٹ روم میں ٹاک شوزکوسناگیا،اس دورمیں اخباری تراشوں پرسوموٹوہوجاتے تھے ،اوروزراء عدالتوں میں پیش ہوتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ آج اعلیٰ ترین ادارے کی بات کی جارہی ہے ،اس اعلیٰ ترین ادارے پرن لیگ حملہ کرچکی ہے ،اسی عدالت میں جج کمرہ چھوڑکربھاگے تھے ۔انہوں نے کہاکہ دبئی کی سٹورپٹ چکی اب قطرآگیا،سرارے کنکشن سین پن ہے ،اس طرح کی اوردستاویزات بھی آئیں گی کہ کہانی جتنی آگے جائے گی الجھتی چلی جائے گی ،قطرکاکاروبارپہلی بارعلم میں آیاہے