امریکہ میں بھارتی طلبا کی تعداد میں مستقل اضافہ ہوتا جا رہا ہے،رپورٹ

بدھ 16 نومبر 2016 10:55

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2016ء)امریکی اعداد و شمار کے مطابق 2015 اور 16 میں امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی طلبا کی تعداد میں 25 فیصد کا ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن اور امریکی محکمہ خارجہ کے تعلیمی و ثقافتی شعبے کے تعاون سے تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی معیشت میں سالانہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر سے بھی زیادہ کی شراکت بھارتی طلبا کی جانب سے ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق پہلے کے مقابلے میں گذشتہ چار برسوں میں اس میں تقریباً 50 فیصد کی گراوٹ آچکی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس برس امریکہ میں ایک لاکھ 65 ہزاربھارتی طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے برعکس گذشتہ برس یہ تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے کچھ زیادہ تھی۔اس دوران برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والے انڈین طلبا کی تعداد میں مسلسل کمی آئی ہے

متعلقہ عنوان :