امریکا کو پیرس میں طے پانے الے عالمی ماحولیاتی معاہدے کا احترام کرنا چاہیے، فرانسو اولانڈ

بدھ 16 نومبر 2016 10:53

مراکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2016ء)فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے کہا ہے کہ امریکا کو عالمی ماحولیاتی معاہدے کا احترام کرنا چاہیے۔ ان کی طرف سے یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور امریکی صدر انتخاب کے بعد سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

مراکش میں ہونے والی اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس پیرس میں طے پانے والا معاہدہ قانونی طور پر اور حقیقت میں نا قابل تنسیخ ہے۔ اولانڈ کا کہنا تھا کہ امریکا کو جو دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے اور ضرر رساں گرین ہاوٴس گیسز خارج کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، اسے اپنی اس ذمہ داری کا احترام کرنا چاہیے جس کا وہ وعدہ کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :