افسوسناک حقیقت ہے کہ ہمسایہ ملک دہشتگردی کو پروان چڑھانے والے ممالک میں سے ایک ہے:نریندر مودی

اسرائیل، بھارت دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف عالمی برداری کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر متفق ہیں:صحافیوں سے گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 11:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان پر خطے میں دہشتگردی کے پھیلاء کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی اور اسرائیل نے دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف عالمی برادری کیجانب سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ملکی دورے پر آئے ہوئے اسرائیلی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حقیقت کا ادراک کیا ہے کہ دہشتگردی گلوبل چیلنج ہے جسکی کوئی سرحد نہیں ہے اور یہ دیگر منظم جرائم کیساتھ بھی جڑی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ دہشتگردی کے اور تین ممالک میں سے ایک ہمارا ہمسایہ ملک پاکستان بھی ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت اس بات پر متفق ہیں کہ عالمی برادری کو دہشتگرد نیٹ ورکس اور اسے پروان چڑھانے والے ممالک کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے ملکر کارروائی کرنے چاہیے

متعلقہ عنوان :