لاہور ،موٹرسائیکلوں کی پرکشش نمبروں کی نیلامی ،شہریوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا

مہنگا نمبر1شہری شیراز نے 21ہزار 500روپے میں حاصل کیا

منگل 15 نومبر 2016 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء) صوبائی دارالحکومت میں علی کمپلیکس میں گزشتہ روز موٹرسائیکلوں کی پرکشش نمبروں کی نیلامی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ملک اسلم کی نگرانی میں کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکلوں کی نئی سیریل کا سب سے مہنگا نمبر1شہری شیراز نے 21ہزار 500روپے میں حاصل کیا جبکہ شہری علی نے نمبر3،10ہزار400روپے میں خریدا اسی طرح مہنگے نمبروں میں یاسر علی نے نمبر5،10ہزار روپے میں حاصل کیا۔ پرکشش نمبروں کی نیلامی پرکشش نمبر حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کی موجودگی میں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :