جہانگیر بدر کی نماز جنازہ میں3بڑے رہنما لٹ گئے

خورشید شاہ کی جیب کٹ گئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور منظور وسان کے موبائل چوری

منگل 15 نومبر 2016 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء) جہانگیر بدر کی نماز جنازہ میں3بڑے رہنما لٹ گئے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاب سید خورشید شاہ کی جیب کٹ گئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور منظور وسان کے موبائل چوری ہو گئے، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی، اس دوران پیپلزپارٹی کے3رہنماؤں کی جیبوں پر جیب کتروں نے ہاتھ صاف کر لیا، خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ ان کی جیب نماز جنازہ کے دوران کٹی جیب میں15سے20ہزار نقدی، شناختی کارڈ قومی اسمبلی کا کارڈ اور دیگر کاغذات تھے، دوسری جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کی جیب بھی کٹ گئیں اور وہ اپنے اپنے موبائل فون سے محروم ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :