وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خضدار نے درگاہ شاہ نورانی میں دفعہ 144نافذ کردی

درگاہ کو زائرین کے آمدو رفت کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا

پیر 14 نومبر 2016 10:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14نومبر۔2016ء )وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خضدار نے درگاہ شاہ نورانی میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے درگاہ کو زائرین کے آمدو رفت کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا ہے اس اقدام کا مقصد درگاہ کے موثر سیکورٹی کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے جس کے بعد دفعہ 144کا نفاذ ختم کر کے درگاہ کو زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے درگاہ شاہ نورانی کے دہشت گردی کے واقعہ کے تناظر میں ہیلپ کاونٹر قائم کردیا ہے جس کا فون نمبر 0300-2272274 اس ہیلپ کاونٹرکا انچارج اے ڈی سی ریونیولسبیلہ طحہٰ ہے۔