وزیراعظم کا درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کیلئے امداد کا اعلان

جاں بحق افراد کے لواحقین کو5,5لاکھ ، شدید زخمیوں 2,2لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 1,1لاکھ فی کس دئیے جائیں گے

پیر 14 نومبر 2016 10:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14نومبر۔2016ء)وزیراعظم نوازشریف نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد کے لواحقین کو5,5لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں کو 2,2لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 1,1لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں گے۔ جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے5,5لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے2,2لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم نے مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک کو زخمیوں کی عیادت اور امدادی چیک تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے