مودی کے نام نہاد ”شائینگ انڈیا“ میں ہر روز46کسان خودکشی کرتے ہیں،رپورٹ

پیر 14 نومبر 2016 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14نومبر۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام نہاد ”شائینگ انڈیا“ میں ہر روز46کسان خودکشی کرتے ہیں اور گزشتہ26برسوں کے دوران تقریباً تین لاکھ کسان اپنی زندگیاں ختم کرچکے ہیں اس سلسلے میں جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی صرف ایک ریاست مہاراشٹر میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد60ہزار سے تجاوز کرچکی ہے بحیثیت مجموعی بھارت میں ہر روز46کسان خودکشی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک ایسے ملک میں جہاں زراعت ہی روزگار کا سب سے بڑا سیکٹر ہے ملکی جی ڈی پی میں اس کا حصہ13.7فیصد ہے بھارت میں زراعت کے اندر سرمایہ کاری سب سے بڑا جوا ثابت ہورہا ہے جہاں زیادہ تر کسانوں نے بیج اورکھادخریدنے کی اجرت کی ادائیگی اور آبپاشی کا سازوسامان لینے کے لیے بینک سے قرض لیتے ہیں جبکہ مقامی سود خور بھی ان کسانوں کی مجبوریوں کا خوب فائدہ اٹھاتے ہیں رپورٹ کے مطابق سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت کے52فیصد کسان مقروض ہیں رپورٹ کے مطابق دورھ کے چھ اضلاع امروتی، یادتمل، دردھ، وشم، اکول اور بلدھن میں 2012سے اب تک 6ہزار کسان خودکشی کرچکے ہیں ایک جائزہ کے مطابق خودکشی کرنے والوں کی عمریں18سے30برس تک کی بھی ہیں رپورٹ کے مطابق کسان مودی سرکار کے بنائے ہوئے ایک قانون سے بھی سخت پریشان ہیں جس کے مطابق بھارتی حکومت کارپوریٹ سیکٹر کے لئے عام کسان کی زمین زبردستی حاصل کرسکے گی مودی سرکار اپنے کسان کو کچھ دینے کی بجائے اس کا سب کچھ ہتھیانے کے چکر میں ہے جس کی وجہ سے بھارتی کسانوں میں خودکشیوں کا رجحان فروغ پارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :