شام،حلب میں ایرانی ٹیلی وژن کا سینئر رپورٹر ہلاک

پیر 14 نومبر 2016 11:10

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14نومبر۔2016ء)ایران کے سرکاری ٹی وی کا ایک سینئررپورٹر شام کے شہر حلب میں ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محسن خزائی ہفتے کے روز ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے زیر انتظام ملیشیاوٴں کی شامی اپوزیشن کے ساتھ جھڑپوں کی کوریج کے دوران مارا گیا۔انھیں حلب کے مشرقی حصے میں مارٹر گولہ لگا۔

متعلقہ عنوان :