ترک حکومت نے نیوی کے کئی سو اہلکاروں کو معطل کر دیا

پیر 14 نومبر 2016 11:09

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14نومبر۔2016ء)ترک حکومت نے نیوی سے تعلق رکھنے والے ایک سو اڑسٹھ با قاعدہ اور ایک سو تئیس بے قاعدہ افسران کو ان کے عہدوں سے معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کا جولائی کے مہینے میں صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے تعلق تھا۔ نیوی سے پندرہ باقاعدہ اور چار بے قاعدہ افسران کو فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک صدر ایردوآن کی حکومت ایک لاکھ دس ہزار ججوں، اساتذہ، پولیس اور سرکاری اہل کارووں کو معطل یا فارغ کر چکی ہے جب کہ چھتیس ہزار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :