صوبائی حکومت مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی عائدکرنے کیلئے غور کر رہی ہے، رانا ثناء اللہ

پیر 14 نومبر 2016 11:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14نومبر۔2016ء) پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہناہے کہ صوبائی حکومت لاہورکے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی عائدکرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

لاہورسے جاری بیان میں وزیرقانون پنجاب نے کہاکہ یہ اقدام ٹریفک میں خلل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظرکیا جائے گا۔رانا ثناء اللہ کاکہناتھاکہ ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران میڈیا کا کردار قابلِ تحسین رہاہے،میڈیا نے ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران عوامی مسائل کی صحیح تصویرپیش کی۔

متعلقہ عنوان :